QR CodeQR Code

کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد

23 May 2020 18:42

پابندی دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ساحل پر تفریح اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری ساحل پر جانے سے گریز کریں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا نفاذ 22 جولائی تک رہے گا۔ واضح رہے کہ تعطیلات خصوصاً عید کی چھٹیوں میں شہری بڑے پیمانے پر ساحل کا رخ کرتے ہیں، اس دوران سمندر میں نہانے کے دوران حادثات بھی رونما ہوتے ہیں، جس کے باعث بعض شہری ڈوب کر اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864511/کراچی-میں-ساحل-پر-تفریح-اور-نہانے-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org