QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے متجاوز ہوچکی

23 May 2020 21:32

بھارت میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6088 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ بھارت میں كووڈ 19 وباء سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3720 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلسل دو دن سے عالمی وباء کورونا وائرس انفیکشن کے 6 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے 125101 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں 50 ہزار سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔ بھارتی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ 6654 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 125101 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں کل فعال کیسز 69597 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6088 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ بھارت میں كووڈ 19 وباء سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 137 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 3720 ہوگئی۔

جمعہ کے مقابلہ آج مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ جمعہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں كووڈ 19 سے 148 افراد کی موت ہوئی تھی۔ انفیکشن کے بڑھتے کیسز کے درمیان اس وباء سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3250 لوگ اس وباء سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی کل تعداد 51784 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور کل متاثرین کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44582 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864522/بھارت-میں-کورونا-وائرس-متاثرین-کی-تعداد-سوا-لاکھ-سے-متجاوز-ہوچکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org