QR CodeQR Code

عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو کورونا کیسز کی تعداد بڑھے گی، اجمل وزیر

23 May 2020 21:19

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کیخلاف دن رات ایک کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو کیسز کی تعداد مزید بڑھے گی، صورتحال بگڑی تو لاک ڈاؤن سخت کرنا پڑے گا، چاند رات پر ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثہ اور کورونا کے باعث عید سادگی سے منائیں گے، کورونا ہیلپ لائن 1700 پر ایک لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، ہیلپ لائن پر عوام کو کورونا وباء سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے، اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کیخلاف دن رات ایک کر دیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا اٹلی جیسے ملک میں ہیلتھ سسٹم چوک ہوگیا، اللہ کے کرم سے پاکستان میں ایسا نہیں ہوا، کورونا وباء کب تک رہے گی، کچھ نہیں کہہ سکتے، عوامی خدمت کیلئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں، عید کا موقع ہمارے لئے ٹیسٹنگ کیس ہے، یہ عید ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کرنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864526/عید-پر-ایس-او-پیز-عملدرآمد-نہ-ہوا-کورونا-کیسز-کی-تعداد-بڑھے-گی-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org