0
Saturday 23 May 2020 21:47

انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں 31 مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات

انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں 31 مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات
اسلام ٹائمز۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے آج ہدایت جاری کی ہے کہ سرینگر میں 31 مئی تک مکمل اور سخت لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔ اس ہدایت کا اعلان کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ گذشتہ ایک ہفتے سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پہلے کی گئی کوششیں ضائع نہ ہوں۔

یہ فیصلہ ضلع انتظامیہ کی تفصیلی میٹنگ میں لیا گیا جو کورونا وائرس اور اس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔ میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ لاک ڈاﺅن نافذ العمل بنانے کے لئے کارگر منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاﺅن کے دوران اٹھائے جانے والے حفاظتی انتظامات کا خاکہ بھی پیش کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کل یعنی اتوار سے ضلع سرینگر میں سخت ترین بندشیں عائد رہیں گی، تاہم اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ میٹنگ میں آر ٹی او کشمیر کو بتایا گیا کہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سنگین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 864527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش