QR CodeQR Code

پشاور میں عیدالفطر کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات

23 May 2020 21:35

شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الفطر کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ سی سی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والے پلان کے مطابق عید کے ایام میں 3 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جبکہ پولیس نفری کی کمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ سکیورٹی پلان کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر رائیڈر اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہر کے تمام حساس مقامات اور سرکاری عمارات پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864533/پشاور-میں-عیدالفطر-کیلئے-3-ہزار-پولیس-اہلکار-سکیورٹی-پر-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org