0
Saturday 23 May 2020 22:47

عید الفطر پر ”یوم توبہ و استغفار“ منائیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

عید الفطر پر ”یوم توبہ و استغفار“ منائیں گے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید الفطر پر ”یوم توبہ و استغفار“ منائیں گے، کراچی طیارہ سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہو گئی ہے، اچانک موت مرنے والے مسلمان شہید ہوتے ہیں، سانحہ کراچی پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث عید سادگی سے منائیں گے، قوم میل جول سے پرہیز کرے، عید کے اجتماعات میں کورونا سے نجات کی اجتماعی دعائیں مانگی جائیں گی، عید کے اجتماعات میں اجتماعی توبہ کے موضوع پر خطبات عید دیئے جائیں گے، مساجد اور مزارات کھول کر حکومت نے ہمارا مطالبہ پورا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنا غیر مسلم ہونا تسلیم کرلیں تو خیر مقدم کریں گے، قادیانی سب سے پہلے آئین پاکستان کو قبول کریں، جب تک قادیانی خود کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے انہیں اقلیتی کمیشن میں شریک نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتی کمیشن پر مذہبی قیادت کو اعتماد میں لے، قادیانیوں کی اولاد خود کو غیر مسلم ہونے کا اعلان کریں، قادیانیوں کی حمایت کرنیوالے وزراء کے نام منظر عام پر لائے جائیں، قادیانیوں نے آج تک آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت ایک فتنہ ہے، 1973ء کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے اس میں کسی بھی قادیانی نے بطور اقلیت نہ حصہ لیا اور نہ ہی ووٹ ڈالا، قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں، حکومت پاکستان قادیانیوں کو کسی عہدے یا کمیشن کا حصہ بنانے سے باز رہے، قادیانی مسلسل آئین پاکستان کو تسلیم نہ کرکے باغی و غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اولاد کو اقلیت قرار دینے سے پہلے دستور ِ پاکستان اور پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا، سانحہ کراچی میں شہید ہونیوالے مسافروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش