0
Saturday 23 May 2020 23:05

فواد چودھری کی حیثیت نہیں، دینی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، پابندی لگائی جائے، مفتی منیب الرحمن

فواد چودھری کی حیثیت نہیں، دینی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، پابندی لگائی جائے، مفتی منیب الرحمن
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں، فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں، وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں مفتی ابراہیم قادری، مفتی عارف سعید، مولانا عابد عبید اللہ، مولانا محمد ظفر، مولانا حافظ عبدالمالک، علامہ پیر سیّد شاہد علی گیلانی، غلام مرتضیٰ سمیت نیوی کمانڈر منظور احمد نے شرکت کی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ چمن سے حافظ محمد یونس نے بتایا کہ ہمارے ساتھ اعتکاف میں بیٹھے 15 افراد نے چاند دیکھا، پشین سے لوگوں نے بتایا کہ جم غفیر نے چاند دیکھا، مختلف مقامات سے ہمیں چاند دیکھنے کی شہادت موصول ہوئی۔

مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے اور صرف آواز کی حد تک عید مبارک کہیں، فواد چودھری صاحب کی باتیں سنی ہیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤ نہیں، اگر دباؤ ہوا تو مستعفی ہوجائیں گے، صرف شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ہمارے لئے دین اہم ہے۔ مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی کوئی حثیت نہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں، فواد چودھری اپنے آپ کو اپنی وزارت تک محدود رکھیں، وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش