1
Saturday 23 May 2020 23:17

عراق، عید سکیورٹی پلان و اسپیشل آپریشنز کے دوران 25 سے زائد داعشی ہلاک

عراق، عید سکیورٹی پلان و اسپیشل آپریشنز کے دوران 25 سے زائد داعشی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراق میں داعش کے خلاف جاری سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں عید سعید فطر کی آمد پر مزید تیزی آ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق کے 4 صوبوں میں داعشی دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے حشد الشعبی کے آپریشنز میں کم از کم 25 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی علاقوں کے لئے حشد الشعبی کے رابطہ آفیسر علی الحسینی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ کرکوک اور اس کے گردونواح میں واقع علاقوں الحویجہ، طوزخورماطو، آمرلی اور الزرکہ میں حشد الشعبی کی طرف سے ہونیوالے 4 سپیشل آپریشنز کے دوران کم از کم 25 داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے شمالی علاقہ جات کے رابطہ آفیسر علی الحسینی نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ کرکوک اور گردونواح میں ہونے والے ان آپریشنز میں داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جنہیں داعشی دہشتگرد عراقی عوام و سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ علی الحسینی نے بتایا کہ ان آپریشنز میں داعشی دہستگردوں پر براہ راست حملوں سے قبل ان کے ٹھکانوں کو ہدف کے عین اوپر مارنے والے توپخانوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا تھا۔ حشد الشعبی کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں میں ناگہانی طور پر سر اٹھانے والی داعش اس وقت مکمل طور پر پسپا ہو چکی ہے جبکہ عید سعید فطر کی آمد آمد پر حساس مقامات پر حشد الشعبی کے ایک ہزار سے زائد جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش