QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے مابین لڑائی، دو افراد جاں بحق، چار شدید زخمی

24 May 2020 00:35

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں دو قبیلوں کے مابین لڑائی ہوئی، تحصیل دوسلی کے علاقے کم سروبی میں ہونے والی اس لڑائی میں ڈنڈوں، کلہاڑیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جھڑپ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے مابین لڑائی کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں دو قبیلوں کے مابین لڑائی ہوئی، تحصیل دوسلی کے علاقے کم سروبی میں ہونے والی اس لڑائی میں ڈنڈوں، کلہاڑیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جھڑپ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جھڑپ میں ایک فریق سے دو افراد 18 سالہ سمین اور 19 سالہ شفیر جاں بحق جبکہ دوسری طرف سے 4 افراد 50 سالہ عمر خان، 47 سالہ زرولی، 45 سالہ میر صاحب خان اور 20 سالہ ساجد عمر شدید زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864554/شمالی-وزیرستان-میں-دو-قبائل-کے-مابین-لڑائی-افراد-جاں-بحق-چار-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org