0
Sunday 24 May 2020 02:09

کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، ڈاکٹر لغاری 

کرونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، ڈاکٹر لغاری 
اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر احمد لغاری، ڈاکٹر مجدد، ڈاکٹر آصف گورمانی، ڈاکٹر راشدملک اور ڈاکٹر محمد عرفان نے نشتر ہاسٹل کے اقبال بلاک میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کو سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ ملتان میں ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ علامہ اقبال ہاسٹل کے وارڈن طارق جمیل میس کا گیس آئے روز بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز گیس کا کنکشن بند ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو میس انتظامیہ کھانے پکانے کے لیے سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر فوری طور پر گیس کنکشن بحال نہ کیا گیا تو ہاسٹل وارڈن طارق جمیل اور کلرک نوید شہزاد کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 864559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش