QR CodeQR Code

عوام کو غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر بےضمیر حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیئے، اسداللہ بھٹو

24 May 2020 04:42

حیدرآباد کے مقامی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا ادا کرنا لازم ہے، ہمیں اللہ کے سچے بندے بننا چاہیئے مخلوق کو کھلانے پلانے پر اجر عظیم عطاء کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہم نے قدرتی آفات سیلاب، زلزلہ اور کورونا وباء کے دوران خدمت کا عظیم کام سر انجام دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ کوئی کمیشن بناکر مال ٹھکانے لگاتا ہے تو کوئی بھٹو کی قبر دکھا کر مال سمیٹتا ہے، اگر ان کی تحقیقات ہوجائے تو دودھ اور پانی الگ ہوجائے، عوام کو غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر بےضمیر حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیئے اور اسلامی نظام کے لئے جدوجہد کرنا چاہیئے۔ وہ لطیف آباد کے مقامی ہال میں نعمت اللہ خان عید گفٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مستحق افراد کو عید گفٹ، راشن دیئے گئے اور ان کے لئے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا ادا کرنا لازم ہے، ہمیں اللہ کے سچے بندے بننا چاہیئے مخلوق کو کھلانے پلانے پر اجر عظیم عطاء کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی دین کی خدمت کررہی ہے، قدرتی آفات سیلاب، زلزلہ اور کورونا وباء کے دوران خدمت کا عظیم کام سر انجام دیا ہے، جماعت اسلامی نے پورے ملک میں بلاامتیاز خدمت خلق کا کام کیا ہے، مساجد، گھرجا گھروں، مندروں اور عوامی مقامات کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے اسپرے کرایا، راشن تقسیم کیا، گوشت دیا، سبزی دی، نقدی دی اور یہ سب بلاتفریق کیا اور کررہے ہیں، مصیبت میں کوئی مہاجر مہاجر کو نہیں، سندھی سندھی کو نہیں، پنجابی پنجابی کو نہیں اور پٹھان پٹھان کو نہیں دیا، سب محمد (ص) کے غلاموں نے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 864567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864567/عوام-کو-غلامی-کی-زنجیروں-توڑ-کر-بےضمیر-حکمرانوں-کے-خلاف-اٹھ-کھڑے-ہونا-چاہیئے-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org