QR CodeQR Code

ہم ایک ایسے وقت میں عید منا رہے ہیں جب دنیا کورونا کی وباء کا سامنا کر رہی ہے، فہمیدہ مرزا

24 May 2020 05:04

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج قوم ایک نازک وقت اور مشکل حالات سے گزرنے کے علاوہ طیاہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر انتہائی افسردہ اور غمگین ہے، ان حالات میں عید سادگی سے منائیں اور نمازِ عید کی ادائیگی حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں اور عید گھروں میں ہی منائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے عید کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک ایسے وقت میں عید منا رہے ہیں جب دنیا کورونا کی وباء کا سامنا کر رہی ہے اور پوری قوم طیارہ حادثہ کے رنج غم اور دکھ میں مبتلا ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ماہ مقدس کے بابرکت مہینے کے اختتام اور عید کے موقع پر جاری بیان قوم سے موجودہ صورت حال میں عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم ایک نازک وقت اور مشکل حالات سے گزرنے کے علاوہ طیاہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر انتہائی افسردہ اور غمگین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہماری جانیں بجاتے ہوئے اپنی جانیں قربان اور خطرات میں ڈالنے والے ڈاکٹروں، نرسوں پیرا میڈیکل اسٹاف پولیس پاک آرمی رینجرز صحافی کی خدمات پر ان کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین اور شہید ہونے والے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عید کو اپنے شہدا کے نام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان حالات میں عید سادگی سے منائیں اور نمازِ عید کی ادائیگی حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں اور عید گھروں میں ہی منائیں۔


خبر کا کوڈ: 864569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864569/ہم-ایک-ایسے-وقت-میں-عید-منا-رہے-ہیں-جب-دنیا-کورونا-کی-وباء-کا-سامنا-کر-رہی-ہے-فہمیدہ-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org