0
Sunday 24 May 2020 05:09

گورنر سندھ کا انصار نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ، صاحبزادوں سے اظہار افسوس

گورنر سندھ کا انصار نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ، صاحبزادوں سے اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عسکری فور میں واقع نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز اور سینئر صحافی انصار نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے صاحبزادوں شہریار اور شاہ زیب سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور خصوصا طیارہ میں سوار افراد کے لواحقین کے لئے ایک جانکاہ صدمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصار نقوی ایک سینئر صحافی کے ساتھ ساتھ نہایت اچھے انسان بھی تھے جوکہ ہمیشہ اپنے جونیئرز کو سکھانے کے لئے تیار رہتے تھے، یہ میرا بھی ذاتی نقصان ہے۔
خبر کا کوڈ : 864570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش