QR CodeQR Code

گورنر سندھ کا انصار نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ، صاحبزادوں سے اظہار افسوس

24 May 2020 05:09

اس موقع پر گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ طیارہ حادثہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور خصوصا طیارہ میں سوار افراد کے لواحقین کے لئے ایک جانکاہ صدمہ کی حیثیت رکھتا ہے، انصار نقوی ایک سینئر صحافی کے ساتھ ساتھ نہایت اچھے انسان بھی تھے جوکہ ہمیشہ اپنے جونیئرز کو سکھانے کے لئے تیار رہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عسکری فور میں واقع نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز اور سینئر صحافی انصار نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے صاحبزادوں شہریار اور شاہ زیب سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور خصوصا طیارہ میں سوار افراد کے لواحقین کے لئے ایک جانکاہ صدمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصار نقوی ایک سینئر صحافی کے ساتھ ساتھ نہایت اچھے انسان بھی تھے جوکہ ہمیشہ اپنے جونیئرز کو سکھانے کے لئے تیار رہتے تھے، یہ میرا بھی ذاتی نقصان ہے۔


خبر کا کوڈ: 864570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864570/گورنر-سندھ-کا-انصار-نقوی-کی-رہائش-گاہ-دورہ-صاحبزادوں-سے-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org