QR CodeQR Code

یمن، جارح سعودی عرب کیجانب سے 51 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی

24 May 2020 05:22

یمنی میڈیا کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ پر متعدد بار ہونیوالے ہوائی حملوں میں 3 شہر حرض، عبس اور میدی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ عرب نیوز چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی عرب کیجانب سے 51 مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سیز فائر کے اعلان کے باوجود یمن پر حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے 2 صوبوں پر جارح سعودی عرب کی طرف سے متعدد ہوائی حملے کئے گئے ہیں۔ یمنی میڈیا کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ پر متعدد بار ہونے والے ہوائی حملوں میں 3 شہر حرض، عبس اور میدی کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی عرب کی جانب سے 51 مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے مورخہ 06 اپریل 2020ء کے روز یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں سیز فائر کے اعلان کے باوجود یمن پر بدستور سعودی حملے جاری ہیں جبکہ ان حملوں میں زیادہ تر شہری آبادی اور شہری املاک کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں جارح سعودی فوجی اتحاد قبل ازیں 18 دسمبر 2019ء کے روز سوئس دارالحکومت اسٹالکہام میں یمنی صوبے الحدیدہ کے بارے میں طے پائے جانے والے سیز فائر معاہدے کی بھی مسلسل خلاف ورزی کرتا چلا آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 864571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864571/یمن-جارح-سعودی-عرب-کیجانب-سے-51-زائد-بار-سیز-فائر-کی-خلاف-ورزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org