QR CodeQR Code

میری موت کی جھوٹی خبریں پھیلانا شرانگیزی ہے، آصف علی زرداری

24 May 2020 05:20

اپنے پیغام میں سابق صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وباء سے بچنے کے لئے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کے لئے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں، اپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں اور نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں، میری موت کی جھوٹی خبریں پھیلانا شرانگیزی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کورونا وباء سے بچنے کے لئے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کے لئے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 864572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864572/میری-موت-کی-جھوٹی-خبریں-پھیلانا-شرانگیزی-ہے-آصف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org