QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، سراج الحق

24 May 2020 10:15

منصورہ میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم فیصلے عدالتوں میں ہو رہے ہیں یا اسٹبلشمنٹ کر رہی ہے، کورونا کے ایشو پر حکومت نے کسی بھی سیاسی جماعت کو ایک بار بھی مشورے کیلئے نہیں بلوایا۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کیلئے نائب وزیر خارجہ مقرر اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز عید کا اجتماع، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ ملک کے اہم بڑے فیصلے عدالتوں میں ہو رہے ہیں یا اسٹبلشمنٹ کر رہی ہے، وزیراعظم حکومت میں آنے سے پہلے کیے گئے وعدوں اور اعلانات سے انحراف کر چکے ہیں۔ سراج الحق نے نماز عید کی امامت  کروائی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ پر پورا پاکستان غمزدہ ہے، لیکن افسوس کسی نے اس حادثے میں اپنی کوتاہی کی ذمے داری قبول نہیں کی، رپورٹ کی مدت بھی تین ماہ مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یہ چاہتے ہیں کہ سب اس حادثے کو بھول جائیں، اتنے بڑے حادثے کی ذمے داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم فیصلے عدالتوں میں ہو رہے ہیں یا اسٹبلشمنٹ کر رہی ہے، کورونا کے ایشو پر حکومت نے کسی بھی سیاسی جماعت کو ایک بار بھی مشورے کیلئے نہیں بلوایا۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کیلئے نائب وزیر خارجہ مقرر اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 864578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864578/مسئلہ-کشمیر-پر-پاکستان-میں-او-ا-ئی-سی-کا-اجلاس-بلایا-جائے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org