QR CodeQR Code

لاہور، ناصر باغ میں عید کا اجتماع، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا

24 May 2020 11:21

عیدالفطر کی نماز کے موقع پر علامہ محمد عباس نے کرونا وائرس کے خاتمے، ملک و قوم کی سلامتی اور کراچی میں طیارے کے سانحے میں شہید ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا کروائی اور کہا کہ اس وقت پوری قوم صدمے میں ہے اور ایسے حالات میں ہم سب کو سادگی سے عید منانی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے ناصر باغ میں اہل تشیع کی جانب سے عیدالفطر کی نماز علامہ محمد عباس کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کیلیے آنیوالوں کو سینی ٹائز کرنے اور درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد باغ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ناصر باغ میں علامہ محمد عباس کی امامت میں عیدالفطر کی نماز 8 بج کر 15 منٹ پر ادا کی گئی۔ نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کرائی گئی۔ ناصر باغ کے داخلی دروازے پر سینیٹائزر اور جراثیم کش سپرے کے انتظامات بھی کئے گئے تھے اور ہر نمازی کو جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ عیدالفطر کی نماز کے موقع پر علامہ محمد عباس نے کرونا وائرس کے خاتمے، ملک و قوم کی سلامتی اور کراچی میں طیارے کے سانحے میں شہید ہونیوالوں کیلئے خصوصی دعا کروائی اور کہا کہ اس وقت پوری قوم صدمے میں ہے اور ایسے حالات میں ہم سب کو سادگی سے عید منانی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 864583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864583/لاہور-ناصر-باغ-میں-عید-کا-اجتماع-ملکی-سلامتی-کیلئے-خصوصی-دعا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org