0
Sunday 24 May 2020 12:43

حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد جلے ہوئے جبکہ 16 لاکھ روپے سے زائد روپے صحیح حالت میں ملے ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کا سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے، طیارے کے ملبے سے ملنے والے سامان میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ کمپویٹرز، طلائی جیولری، الیکٹرونک سامان، گھریلو اشیا، ہینڈ بیگز، سفری بیگز، لیڈیز اور جینٹس پرس، پاسپورٹس اور سیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔ طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 24 ہزار 300 روپے مالیت کے جلے ہوئے جبکہ 16 لاکھ 67 ہزار 692 صحیح حالت میں پاکستانی کنرسی نوٹ ملے ہیں، اس کے علاوہ ملبے سے 70 برطانوی پاؤنڈز اور 625 امریکی ڈالرز بھی ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش