0
Sunday 24 May 2020 15:55

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کو قرنطینہ کر دیا ہے۔ انہوں نے عوام، پارٹی کارکنان اور دوست احباب سے اپیل ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے، بے شک اللہ تعالیٰ شفاء دینے والا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش