0
Sunday 24 May 2020 15:58

کورونا کیسز کا بڑھنا ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا کیسز کا بڑھنا ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آج عید کا دن ہے، میں رپورٹ جاری نہیں کرنا چاہتا تھا، رپورٹ جاری کرنے کا مقصد عوام کو صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ احتیاط ہو سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 846 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں، 13 مزید مریض انتقال کرگئے اور 146 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3547 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 846 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو مجموعی تعداد کا 24 فیصد بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 فیصد کیسز کا مثبت آنا اب تک کی بڑی شرح ہے، کیسز کا بڑھنا ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، 24 گھنٹوں میں 13 مزید مریض انتقال کرگئے، 156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، سندھ میں 34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 146 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اس وقت 22491 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مریض انتقال کر گئے ہیں، میں انکے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، جو مریض زیر علاج ہیں، انکی صحت کیلئے دعاگو ہوں، طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں انکے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ طیارہ حادثہ میں بے گھر ہوئے ہیں، مجھے انکے تکلیف کا احساس بھی ہے، اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے، ان تکالیف سے نجات دلائے۔
خبر کا کوڈ : 864603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش