QR CodeQR Code

بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شر پسندوں سے رابطے میں ہے، شاہ محمود قریشی

24 May 2020 16:11

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں آج بھی کرفیو ہے، کشمیریوں کو نماز کی اجازت نہیں، اہلِ کشمیر مظالم کا شکار ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے، افغان طالبان نے عید پر سیز فائر کا اعلان کیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے دعا گو ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں شر پسندوں سے رابطے میں ہے۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں انتشار پھیلا رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن بھی بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں بھارت شر پسندوں سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور ہمارا واضح پیغام ہے کہ اگر جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امریکا کو کورونا سے بچاؤ سامان بطور تحفہ دیا، اس کے علاوہ پاکستان نے دوست ممالک کو ادویات بھی بھیجیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں آج بھی کرفیو ہے، کشمیریوں کو نماز کی اجازت نہیں، اہلِ کشمیر مظالم کا شکار ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے، افغان طالبان نے عید پر سیز فائر کا اعلان کیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے دعا گو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864605/بھارت-خیبر-پختونخوا-اور-بلوچستان-میں-شر-پسندوں-سے-رابطے-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org