1
Sunday 24 May 2020 17:23

ایران کا پہلا تیل بردار بحری بیڑہ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل

ایران کا پہلا تیل بردار بحری بیڑہ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو بھیجے گئے 27 کروڑ لٹر ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑوں میں سے فارچون (Fortune) نامی پہلا بحری بیڑہ سلامتی کے ساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ وینزوئیلا کے ہوائی آپریشنز و ایوی ایشن سے مربوط خبررساں ادارے ایرونوٹیشیاس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایرانی پٹرول بردار بحری بیڑے فارچون کے موجودہ مقام کا نقشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے ایرانی پٹرول کے حامل بحری بیڑوں میں سے "فارچون" نامی پہلا بحری بیڑہ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی خبررساں ایجنسیز رائٹرز، ریفینٹیویکون اور رشیاٹوڈے نے بھی ایرانی پٹرول بردار بحری بیڑے فارچون کے سلامتی کے ساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی طرف سے 27 کروڑ لٹر سے زائد ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑے وینزوئیلا کی طرف روانہ کئے گئے تھے جن کے بارے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی پٹرول کو کسی قیمت پر وینزوئیلا کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیں گے جس کے جواب میں ایران نے اپنا بھرپور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحری بیڑوں کے رستے میں کسی بھی رکاوٹ کا کھڑا کیا جانا براہ راست ایرانی جوابی اقدام کا موجب بنے گا۔ اسی طرح وینزوئیلا کی مسلح افواج کی طرف سے بھی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وینزوئیلا کی بحری حدود میں داخل ہونے پر ایرانی بحری بیڑوں کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 864609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش