ایران کا پہلا تیل بردار بحری بیڑہ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل
24 May 2020 17:23
وینزوئیلا کے ہوائی آپریشنز و ایوی ایشن سے مربوط خبررساں ادارے ایرونوٹیشیاس نے ٹوئٹر پر ایرانی پٹرول بردار بحری بیڑے فارچون کے موجودہ مقام کا نقشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کیطرف سے وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے 27 کروڑ لٹر سے زائد ایرانی پٹرول کے حامل بحری بیڑوں میں سے "فارچون" نامی پہلا بحری بیڑہ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے جبکہ بین الاقوامی خبررساں ایجنسیز رائٹرز، ریفینٹیویکون اور رشیاٹوڈے نے بھی ایرانی پٹرول بردار بحری بیڑے فارچون کے سلامتی کیساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو بھیجے گئے 27 کروڑ لٹر ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑوں میں سے فارچون (Fortune) نامی پہلا بحری بیڑہ سلامتی کے ساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ وینزوئیلا کے ہوائی آپریشنز و ایوی ایشن سے مربوط خبررساں ادارے ایرونوٹیشیاس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایرانی پٹرول بردار بحری بیڑے فارچون کے موجودہ مقام کا نقشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے ایرانی پٹرول کے حامل بحری بیڑوں میں سے "فارچون" نامی پہلا بحری بیڑہ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 864609