0
Sunday 24 May 2020 18:48

امت شاہ کے پارلیمانی حلقہ احمد آباد میں کورونا کی صورتحال سب سے بدتر ہے، کانگریس

امت شاہ کے پارلیمانی حلقہ احمد آباد میں کورونا کی صورتحال سب سے بدتر ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی صوبہ گجرات اور وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمانی حلقہ احمد آباد میں کورونا کی وائرس سب سے بدتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وباء کے خلاف جنگ چھیڑنے والے ان دونوں بااثر لوگوں کے آبائی علاقے کی یہ صورتحال ہے تو عوام کس طرح ان پر انحصار کریں گے کہ وہ ملک کو اس تباہ کن بیماری سے نجات دلا سکتے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ نریندر مودی و امت شاہ کی جوڑی ملک کو اس وباء سے بچانے کے لئے اس بات پر یقین کر رہی ہے لیکن یہ دو بڑے لیڈر اپنی ریاست کو سنبھالنے کے ہی قابل نہیں ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احمد آباد تو امت شاہ کا پارلیمانی حلقہ ہے لیکن اس اہم پارلیمانی حلقہ میں کورونا سب سے بڑی مصیبت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کو لیکر گجرات ہائی کورٹ نے جو تبصرہ کیا ہے وہ بہت اہم ہے اور انہوں نے عدالت سے اس طرح کی پھٹکار کم ہی سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کی بینچ نے گجرات حکومت کے احمد آباد میں کورونا کی پوزیشن کو لے کر جو لفظ کہے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں اور ان کو سن کر لگتا ہے کہ سچ میں گجرات میں جنگل راج چل رہا ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ عدالت نے اپنے 143 صفحے کے حکم میں کہا ہے کہ گجرات کا احمد آباد شہر کورونا وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور پی پی ای کٹ کی شدید کمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش