0
Sunday 24 May 2020 20:31

نقل مکانی کرنے والے مزدوروں پر کانگریس سیاست کررہی ہے، مایاوتی

نقل مکانی کرنے والے مزدوروں پر کانگریس سیاست کررہی ہے، مایاوتی
اسلام ٹائمز بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے کر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سیاست کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو مناسب مزدوری دلانے کی کوشش نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں پریشان جھیلنی پڑرہی ہے۔ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی حالت کے لئے بی جے پی کی مرکزی حکومت ذمہ دار اور کانگریس دونوں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مزدوروں کے مسئلے پر دونوں ہی پارٹیاں معیات سے گری ہوئی سیاست کررہی ہیں۔

بی ایس پی کی صدر ے کہا کہ بی جے حکومت اور کانگریس نے مزدوروں کی مسلسل اَن دیکھی کی ہے جس کی وجہ سے انہیں روزگار کے لئے الگ الگ شہروں میں جانا پڑتا ہے اور اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ بھوکے پیاسے سیکڑوں کلو میٹر پیدل چلنے کے لئے مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ جانوروں جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے۔ ابھی تک جہاں مزدور کام کررہے تھے ان سے کام زیادہ لیا جاتا تھا اور تنخواہ کم دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے ہمیشہ ہی مزدوروں کے بھلے کے لئے کام کیا اور ہم انہیں بے روزگاری بھتہ نہیں روزگار دیتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 864611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش