QR CodeQR Code

سید عبدالملک الحوثی کیجانب سے امتِ مسلمہ کو عید کی مبارکباد

یمنی قوم کیخلاف جاری جارحیت کی کمان امریکہ و اسرائیل کے ہاتھ میں ہے، سید عبدالملک الحوثی

24 May 2020 19:49

یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے عید سعید فطر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو یمنی قوم کیجانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے امتِ مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی و اسرائیلی کمان میں یمنی قوم کے خلاف جاری اس جارحیت کے مقابلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عید سعید فطر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو یمنی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے قوم سے اپنے خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یمن کی مسلمان قوم ایک ایسی جارحیت کا شکار ہے جو امریکہ کی نگرانی میں اور اسرائیل کی مدد کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی و اسرائیلی کمان میں یمنی قوم کے خلاف جاری اس جارحیت کے مقابلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمانی، دینی، فطری اور قومی فریضہ ہے کہ ہم ہر میدان میں اس جارحیت کا اپنی تمام طاقت کے ساتھ بھرپور مقابلہ کریں۔ یمنی سرکاری خبررساں ایجنسی سبأ کے مطابق سید عبدالملک الحوثی نے امریکی۔اسرائیلی کمان میں جاری سعودی جارحیت کے بھرپور مقابلے پر زور دیا اور کرونا وائرس کے حوالے سے بھرپور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی سفارش کی۔


خبر کا کوڈ: 864617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864617/یمنی-قوم-کیخلاف-جاری-جارحیت-کی-کمان-امریکہ-اسرائیل-کے-ہاتھ-میں-ہے-سید-عبدالملک-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org