0
Sunday 24 May 2020 20:04

عوام کو غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر بے ضمیر حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے، اسداللہ بھٹو

عوام کو غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر بے ضمیر حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ کوئی کمیشن بناکر مال ٹھکانے لگاتا ہے، تو کوئی بھٹو کی قبر دکھا کر مال سمیٹتا ہے، اگر ان کی تحقیقات ہو جائے، تو دودھ اور پانی الگ ہو جائے، عوام کو غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر بے ضمیر حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے مقامی ہال میں نعمت اللہ خان عید گفٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا ادا کرنا لازم ہے، ہمیں اللہ کے سچے بندے بننا چاہیے، مخلوق کو کھلانے پلانے پر اجر عظیم عطا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں بلاامتیاز خدمت خلق کا کام کیا ہے، مساجد، گرجا گھروں، مندروں اور عوامی مقامات کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے اسپرے کرایا، راشن تقسیم کیا، نقدی دی اور یہ سب بلاتفریق کیا اور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت میں کسے مہاجر نے مہاجر کو نہیں، سندھی نے سندھی کو نہیں، پنجابی نے پنجابی کو نہیں اور پٹھان نے پٹھان کو نہیں دیا، بلکہ سب محمدؐ کے غلاموں نے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش