QR CodeQR Code

رجب طیب ایردوان کی پاکستان کی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد

24 May 2020 22:33

نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر جانے والوں کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ ترکی کے صدر نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر جانے والوں کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ترک ہم منصب اور ترکی کی عوام کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کورونا وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 864630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864630/رجب-طیب-ایردوان-کی-پاکستان-قیادت-اور-عوام-کو-عیدالفطر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org