0
Sunday 24 May 2020 22:38

اگلے رمضان المبارک سے قبل اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کر دینگے، فواد چوہدری

اگلے رمضان المبارک سے قبل اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کر دینگے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ اگلے رمضان المبارک سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں (Moon Observatories) قائم کر دیں گے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ رمضان سے قبل چاند رصد گاہیں قائم کرنے سے لوگ خود چاند دیکھ سکیں گے اور کوئی ابہام باقی نہیں رہے گا۔ ملک میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے دو دن قبل ایک مرتبہ پھر وفاقی وزارت سائنس و  ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان نتازع کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی، لیکن رویت ہلال کمیٹی 25 مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ اس مرتبہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو ہی عید ہوگی۔ گذشتہ روز چار گھنٹے تک جاری رہنے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شریعت کی روشنی میں اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش