QR CodeQR Code

جسٹن ٹروڈو کی دنیا کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد

24 May 2020 22:51

عالمی خبرساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام علیکم سے کیا اور کورونا کے دوران کینیڈین مسلمانوں کی مدد کے جذبے کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ عالمی خبرساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام  کا آغاز اسلام علیکم سے کیا اور کورونا کے دوران کینیڈین مسلمانوں کی مدد کے جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بسنے والے مسلمانوں کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی خدمات کا سب کو اعتراف کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا کے باعث کئی تہوار گھروں میں اور آن لائن منائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کی قیادت اورعوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 864633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864633/جسٹن-ٹروڈو-کی-دنیا-کے-تمام-مسلمانوں-کو-عید-مبارک-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org