QR CodeQR Code

مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے

25 May 2020 01:23

نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز نمبر ایم ایس 3084 قاہرہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، جس سے 43 پاکستانی وطن پہنچے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد 48 گھنٹوں کے لیے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز منتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وبا کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان واپسی کے خواہش مند ہم وطن مختلف ممالک میں پھنس گئے تھے، جن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر سے نجی ائیر لائن کی خصوصی پرواز نمبر ایم ایس 3084 قاہرہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، جس سے 43 پاکستانی وطن پہنچے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کو اسکریننگ کے بعد 48 گھنٹوں کے لیے قرنطینہ کے لیے ہوٹلز منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 864641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864641/مصر-میں-پھنسے-مزید-43-پاکستانی-وطن-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org