0
Monday 25 May 2020 09:08

مقبوضہ کشمیر، عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن اضافہ

مقبوضہ کشمیر، عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن اضافہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے بیچ لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے کے تیسرے روز بھی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں، جبکہ ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس عالمی وبائی وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اس دوران وادی کشمیر کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ادھر عید الفطر کے پیش نظر اگرچہ شہر سرینگر سمت دیگر اضلاع میں لوگوں کی نقل و حمل دیکھنے کو ملی تاہم ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو بھی کہیں بھی نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی اور جمعۃ الوداع کے موقعہ پر بھی مساجد کے ممبر و محراب خاموش رہیں۔ ادھر کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈاؤن بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے پر بھی مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش