0
Monday 25 May 2020 09:02

امن و سکون اور ہم آہنگی کا تہوار عید گھر پر ہی منائیں، آدتیہ ناتھ یوگی

امن و سکون اور ہم آہنگی کا تہوار عید گھر پر ہی منائیں، آدتیہ ناتھ یوگی
اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماجی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینے والا جشن عید موجودہ بحران کے پیش نظر گھر پر ہی منائیں اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں۔ آدتیہ ناتھ یوگی نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار خوشی اور میل جول کا پیغام لیکر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشیوں کا یہ تہوار سماجی یکہتی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیتا ہے اور یہ تہوار امن چین اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سبھی کو سماجی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کا عزم کرنا چاہیئے. انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح عمل کریں اور گھر پر ہی نماز پڑھیں۔
خبر کا کوڈ : 864670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش