0
Monday 25 May 2020 09:08

مقبوضہ کشمیر میں وبائی بیماری کے بیچ 4G انٹرنیٹ سہولیات کی بحالی کا معاملہ

مقبوضہ کشمیر میں وبائی بیماری کے بیچ 4G انٹرنیٹ سہولیات کی بحالی کا معاملہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیچ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور آئندہ کچھ دنوں میں مراحل وار طریقوں میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس دوران جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ با وثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر میں تیز رفتار 4G انٹرنیٹ خدمات کی بحالی پر بھی غور و خوض کیا گیا اور میٹنگ میں موجود سنیئر افسران نے جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کو ہری جھڈی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ چند روز میں مراحل وار بنیادوں پر بحال کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ہٹانے کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی تھی اور کچھ ماہ بعد جموں کشمیر میں محض 2 جی سروس ہی بحال کر دی گئی تھی جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات بند پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک اس کو بحال نہیں کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات معطل رہنے کے باعث جموں کشمیر میں جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں طلبہ اور دیگر کاروربار سے وابستہ افراد کی بھی پریشانیاں کافی بڑھ گئی ہیں اور جموں کشمیر میں گزشتہ 8 ماہ سے تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باعث زندگی کا ہر شعبہ کافی متاثر ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش