0
Tuesday 26 May 2020 16:25

بھارت میں جلد ہی ٹرینیں شروع کی جائیں گی، بھارتی وزیر ریلوے

بھارت میں جلد ہی ٹرینیں شروع کی جائیں گی، بھارتی وزیر ریلوے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وباء کے درمیان جلد ہی مزید ٹرینیں شروع کردی جائیں گی۔ مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو معمول پر لایا جائے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ اب تک ہم مغربی بنگال میں صرف 27 ٹرینیں چلانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 یا 9 مئی تک صرف دو ٹرینیں وہاں پہنچ گئیں تھیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران چلنے والی خصوصی لیبر ٹرینوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 20 مئی کو 279 لیبر اسپیشل ٹرینوں نے پانچ لاکھ مزدوروں، طلباء اور سیاحوں کو اپنے گھر منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات معمول پر لانے کے لئے ہم جلد ہی زیادہ ٹرینوں کے آغاز کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ کی بکنگ اسٹیشنوں پر ٹکٹ کاؤنٹر دو سے تین دنوں میں شروع ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 864673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش