QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن وقت کا ضیاع تھا، مائیکل لیوٹ

25 May 2020 10:27

امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ابتدا میں وبا کی شدت سے متعلق درست پیش گوئی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ علم کیمیا کے شعبے میں نوبل انعام یافتہ پروفیسر مائیکل لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن وقت کا ضیاع تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں رکھنے کا فیصلہ گھبراہٹ اور عجلت کے سبب کیا گیا۔ پروفیسر مائیکل لیوٹ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے سبب مرنے والوں کی تعداد، بچائے جانے والوں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ابتدا میں وبا کی شدت سے متعلق درست پیش گوئی کی تھی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864682/لاک-ڈاو-ن-وقت-کا-ضیاع-تھا-مائیکل-لیوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org