0
Monday 25 May 2020 10:34

عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، شیخ رشید

عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان آ کر غلطی کی، اب شہباز شریف جیل جائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہو رہے۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، جو مرضی الزام دے دیں عمران خان ایماندار اور صاف آدمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہیں غلطی ہو جاتی ہے، جہانگیر ترین کا عمران خان کے ساتھ ایک فیس تھا وہ اب خراب ہو گیا ہے، آج کل کابینہ میں عمران خان اسد عمر کی زیادہ سنتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش