QR CodeQR Code

مظفرآباد میں عید کے دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن

25 May 2020 11:19

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں میڈیکل اسٹور، پھل، سبزی اور دودھ دہی کی دکانیں صبح 8 تا 4 بجے کھلی رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید کے دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بدر منیر کے مطابق مظفرآباد میں عید کے دوسرے دن بھی لوگ اپنے گھروں میں موجود ہیں جبکہ شہر بھر میں صرف ضروریات اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں میڈیکل اسٹور، پھل، سبزی اور دودھ دہی کی دکانیں صبح 8 تا 4 بجے کھلی رہیں گی۔ دوسری جانب آزادکشمیر حکومت نے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ عید گھروں میں ہی گزاریں، کورونا وائرس کا اس کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، آئسولیشن ہسپتال میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو بھی آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ عید کے بعد مقامی سطح پر رینڈم سیمپلنگ شروع کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 864688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864688/مظفرا-باد-میں-عید-کے-دوسرے-روز-بھی-لاک-ڈاو-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org