QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر غور

25 May 2020 11:32

ذرائع کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 10 بجے تک ہی کھلیں گے یا نہیں، اسکا فیصلہ 2 روز بعد ہوگا۔ اس حوالے سے بدھ کے روز اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں لاک ڈاون سمیت مارکیٹوں کے کھلنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مکمل لاک ڈاؤن کی بھی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کے بعد مارکیٹوں کے اوقات کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بدھ کے روز پنجاب کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 10 بجے تک ہی کھلیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ 2 روز بعد ہوگا۔ اس حوالے سے بدھ کے روز اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں لاک ڈاون سمیت مارکیٹوں کے کھلنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 864689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864689/پنجاب-حکومت-کا-سمارٹ-لاک-ڈاؤن-کی-حکمت-عملی-کو-تبدیل-کرنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org