QR CodeQR Code

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 3 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئیں

25 May 2020 12:48

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 2 ہزار 590 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 46 ہزار 761 ہو گئیں ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 53ہزار 360 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 43 ہزار 418 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23لاکھ 2 ہزار 469 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک99 ہزار 300 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 86 ہزار 436ہو چکی ہے۔ امریکا کے ہسپتالوں میں 11 لاکھ 35 ہزار 434 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 135 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 51 ہزار 702کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44ہزار 481ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65ہزار 213تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 22ہزار 746زندگیاں نگل چکا ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 82ہزار852مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 752ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 793 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59ہزار 559ہو گئی۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 785ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 29ہزار 858رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 367ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 584ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 371ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 82ہزار 328ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 340ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 56ہزار 827ہو گئے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 417 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 35ہزار 701ہو گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 4ہزار 24ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38ہزار 917 ہو گئی۔ چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 985اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہو گئی ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 390 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 72ہزار 560تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سبب ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56 ہزار 349ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 167 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 37 ہزار 700 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 440 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 17 ہزار482مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864697/دنیا-میں-کورونا-سے-ہلاکتیں-3-لاکھ-46-ہزار-تجاوز-کر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org