QR CodeQR Code

عمان سے 170 پاکستانیوں کی اسلام آباد آمد، قرنطینہ مرکز منتقل

25 May 2020 13:35

مسافروں کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر کے لیب بھجوائے جائیں گے اور کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر مسافروں گھر جانے کی اجازت ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی ایئر لائن کی خصوصی پرواز عمان میں پھنسے 170 پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی، مسافروں کو اسکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق عمان سے پرواز او وی 1325 مسافروں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی۔ اس کے بعد تمام مسافروں کو مختص ہوٹلوں اور ضلعی انتظامیہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کر دیا گیا۔ مسافروں کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر کے لیب بھجوائے جائیں گے اور کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر مسافروں گھر جانے کی اجازت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 864699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864699/عمان-سے-170-پاکستانیوں-کی-اسلام-ا-باد-ا-مد-قرنطینہ-مرکز-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org