QR CodeQR Code

بھارت، شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج، 2 یونیورسٹی طالبات گرفتار

25 May 2020 14:35

اساتذہ یونین نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وہ تماشائی بھی بنی رہی اور اس نے الٹے ان طالبات کو جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کرنے والی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی 2 طالبات کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔دیوانگنا اور نتاشا نامی طالبات نے فروری میں جعفرآباد میں دیئے گئے سی اے اے مخالف دھرنے میں شرکت کی تھی، دونوں کیخلاف درج ایف آئی آر میں سرکاری افسر کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اساتذہ یونین نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وہ تماشائی بھی بنی رہی اور اس نے الٹے ان طالبات کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ طالبات کا تعلق "پنجرا توڑ" تنظیم سے ہے، جو کہ کالج کی طالبات کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864706/بھارت-شہریت-ترمیمی-قانون-کیخلاف-احتجاج-2-یونیورسٹی-طالبات-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org