QR CodeQR Code

کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، فیاض چوہان

25 May 2020 15:25

وزیراطلاعات پنجاب نے لاہور میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر بھی بھارتی ریاست اپنی جارحیت سے باز نہیں آئی، ظلم و استبداد کے سائے میں عید منانے والے بہادر کشمیریوں کو ہمارا سلام۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری لاک ڈاؤن میں کشمیریوں نے عید گزاری ہے جو انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی عالمی تنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر بھی بھارتی ریاست اپنی جارحیت سے باز نہیں آئی، ظلم و استبداد کے سائے  میں عید منانے والے بہادر کشمیریوں کو ہمارا سلام۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ عید منائی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آج مودی سرکار جعلی پولیس مقابلوں اور گھروں پر حملوں سے کشمیری عوام کو دھمکا رہی ہے، بھارت کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر وادی میں ہندو آباد کاری کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گا اور بہت جلد مقبوضہ وادی کے مکین بھی آزاد فضاوں میں سانس لے سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 864710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864710/کشمیری-عوام-اپنے-آپ-کو-تنہا-نہ-سمجھیں-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org