0
Monday 25 May 2020 17:56

گورنر سندھ ناگہانی آفت پر سیاست کرنے اور بیان بازی سے گریز کریں، عذرا پیچوہو

گورنر سندھ ناگہانی آفت پر سیاست کرنے اور بیان بازی سے گریز کریں، عذرا پیچوہو
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آنے والی ٹیم طیارے سے متعلق تحقیقات کے لئے آئی ہے، اس کا میتوں کی شناخت سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کو علم ہی نہیں کہ کراچی اور جامشورو میں فرانزک لیب موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ ناگہانی آفت پر سیاست کرنے اور بیان بازی سے گریز کریں۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ جامعہ کراچی کی لیب نے طیارہ حادثے کی میتیوں کا ڈی این اے لیا ہے، پنجاب سے آنے والی ٹیم طیارے سے متعلق تحقیقات کے لئے آئی ہے لہذا میتوں کی شناخت کا اس ٹیم سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کی لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جس کے باعث ان کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم گزشتہ  لاشوں کی شناخت کرنے کیلئے پنجاب فرانزک لیب کی ٹیمیں لاہور سے کراچی پہنچی ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سندھ حکومت کی مشاورت سے  8 فرانزک سائنسدانوں پر مشتمل تین فرانزک ٹیمیں کراچی بھیجی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش