QR CodeQR Code

عید پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا، آل کراچی تاجر اتحاد

25 May 2020 18:03

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں آنے والے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے، 11 مئی سے 23 مئی کے دوران 10 روز کاروبار ہوا، عید کی 80 فیصدخریداری بچوں کے ملبوسات، جوتے، پرس اور کھلونوں کی مد میں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ اس سال عید کے موقع پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا۔ آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں آنے والے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ 11 مئی سے 23 مئی کے دوران 10 روز کاروبار ہوا، عید کی 80 فیصدخریداری بچوں کے ملبوسات، جوتے، پرس اور کھلونوں کی مد میں ہوئی۔ عتیق میر نے کہا کہ پچھلے سال عید پر 35 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا تاہم اس بار عید کے موقع پر 10 ارب روپے سے بھی کم کا کاروبار ہوا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے سندھ حکومت نے 11 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کاروباری طبقے کو ہفتے میں 4 روز مخصوص اوقات میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی، تاہم بعدازاں سپریم کورٹ نے پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 864719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864719/عید-پر-10-ارب-روپے-سے-بھی-کم-کا-کاروبار-ہوا-آل-کراچی-تاجر-اتحاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org