0
Monday 25 May 2020 18:29

کراچی طیارہ حادثہ، میرے بھائی کے کپڑے سلامت تھے، وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا

کراچی طیارہ حادثہ، میرے بھائی کے کپڑے سلامت تھے، وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق تین دوستوں کی میتیں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دی گئیں جن میں دو کزن اور ان کا ایک دوست بھی شامل ہے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے راجہ آصف اور سید دانش آپس میں کزن تھے اور جاں بحق ہونے والے دونوں کے دوست ملک ذیشان بھی تھے۔ تینوں کی میتیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حلقے کے ایم این اے عامر کیانی اور خرم نواز نے وصول کیں۔ ایم این اے خرم نواز اور عامر کیانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق دو کزن ایک ہی گھر میں رہتے تھے جب کہ تیسرا ان کا دوست تھا جو سانحہ میں جاں بحق ہوا۔

عامر کیانی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق دو کزنز راجہ آصف اور سید دانش کی میتیں راولپنڈی بھجوا دی گئی ہیں جب کہ ملک ذیشان کی میت آبائی علاقے پنڈی گھیب روانہ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حادثے میں جاں بحق دو کزنز کے بھائی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیارہ بجلی کی تاروں پر گرنے سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے کپڑے ٹھیک تھے وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا، جلا نہیں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سے کراچی آنے والے طیارے کے حادثے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 864722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش