1
Monday 25 May 2020 19:13

ایران کا دوسرا تیل بردار بحری بیڑہ بھی سلامتی کیساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل

ایران کا دوسرا تیل بردار بحری بیڑہ بھی سلامتی کیساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے 27 کروڑ لٹرز کے حامل 5 بحری بیڑوں میں سے فاریست (Forest) نامی دوسرا ایرانی بحری بیڑہ بھی سلامتی کے ساتھ وینزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ وینزوئیلا کے ٹیلیویژن چینل ٹیلیسور (Telesur) کے مطابق فاریسٹ نامی ایران کے دوسرے تیل بردار بحری بیڑے کو ملکی سمندری حدود میں داخل ہونے کے بعد وینزوئیلا کی نیول فورسز کی حفاظت میں مطلوبہ بندرگاہ تک پہنچایا جا رہا ہے جبکہ ایرانی پٹرول کا حامل پہلا بحری بیڑہ فارچون (Fortune) اس وقت وینزوئیلا کے شمال میں واقع "ایلپالیتو" بندرگاہ پر لنگرانداز ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو پٹرول سے بھرے 5 بحری بیڑے ارسال کئے جانے پر امریکہ نے شدید مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنے جنگی بحری بیڑوں کے ذریعے ایرانی آئل ٹینکرز کا رستہ روک دے گا جس پر ایران نے اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس صورت میں اپنی حتمی جوابی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری طرف وینزوئیلا اپنے تیل کے وسیع ذخائر کی موجودگی میں ایران سے پٹرول کی خریداری پر مجبور ہو چکا ہے کیونکہ اس پر عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کے باعث اس کی آئل ریفائنریز بند ہو چکی ہیں جبکہ امریکی سرزمین پر موجود وینزوئیلا کی آئل ریفائنریز کو پابندیوں کی خلاف ورزی اور دوسرے الزامات میں ٹرمپ حکومت کی طرف سے ضبط کیا جا چکا ہے۔
(سرخ رنگ کے دائروں میں ایرانی پٹرول بردار بحری بیڑوں کے مقامات کو ظاہر کیا گیا ہے)
خبر کا کوڈ : 864725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش