QR CodeQR Code

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میں کورونا کی تصدیق

25 May 2020 20:13

وزیراعلٰی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کورونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں، ان کی شاندار خدمات کیلئے ان کو اور ان کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر لی ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کورونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں، ان کی شاندار خدمات کیلئے ان کو اور ان کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کے مطابق چیف سیکرٹری کے بیٹے کا  کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری ہمارے ساتھ  فرنٹ لائن پر 24 گھنٹے کام کررہے تھے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی انتھک محنت قابلِ ستائش و تقلید ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔


خبر کا کوڈ: 864728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864728/چیف-سیکرٹری-خیبر-پختونخوا-ڈاکٹر-کاظم-نیاز-میں-کورونا-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org