QR CodeQR Code

"غزوہ رمضان" نامی داعشی دہشتگرد منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، عراقی سکیورٹی فورسز

25 May 2020 21:20

عرب نیوز چینل المیادین کیمطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے خبرنگاروں کو بتایا ہے کہ صوبہ الانبار کے اندر مکمل ہونیوالے آپریشن میں 8 داعشی دہشتگرد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس کے "خلیہ الصقور" نامی سپیشل سروسز گروپ نے صوبہ الانبار میں داعش کیخلاف کامیابی کیساتھ مکمل ہونے والے آپریشن میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ عراقی مسلح افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی شامی سرحد کے گردونواح کے علاقوں میں تاحال داعش کے خلاف برسرپیکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کا اعلان کردہ "غزوۂ رمضان" نامی دہشتگرد منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ عراقی خفیہ ایجنسیز و سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں داعش کے خلاف مغربی صوبے الانبار کے اندر جاری آپریشن کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے خبرنگاروں کو بتایا کہ صوبہ الانبار کے اندر مکمل ہونے والے آپریشن میں 8 داعشی دہشتگرد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس کے "خلیہ الصقور" نامی سپیشل سروسز گروپ نے صوبہ الانبار میں داعش کے خلاف کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے والے آپریشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی مسلح افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی شامی سرحد کے گردونواح کے علاقوں میں تاحال داعش کے خلاف برسرپیکار ہے جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز سمیت متعدد ماہرین کی جانب سے بارہا اعلان کیا جا چکا ہے کہ عراقی سرزمین پر موجود داعشی عناصر کو عین الاسد میں موجود امریکی فوجیوں کی طرف سے بھرپور مدد پہنچائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864735/غزوہ-رمضان-نامی-داعشی-دہشتگرد-منصوبہ-مکمل-طور-پر-ناکام-ہو-چکا-ہے-عراقی-سکیورٹی-فورسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org